Surah An Naml Ayat 6 (27:6)
The Ant · Juz 19 · Makki
وَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍٝ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (اے محبوب!) بیشک آپ کو قرآن سکھایا جاتا ہے حکمت والے، علم والے کی طرف سے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک تم قرآن سکھائے جاتے ہو حکمت والے علم والے کی طرف سے۔
Tafseer (Urdu)
{و انك لتلقى القران: اور (اے محبوب!) بیشک اپ کو قرآن سکھایا جا تا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنی طرف سے قران مجید کی ایات نہیں بناتے بلکہ اپ کو اس رب تعالی کی طرف سے قران سکھایا جاتا ہے جو حکمت والا اور علم والا ہے لہذا کفار کا یہ اعتراض غلط اور باطل ہے کہ اپ اپنی طرف سے قران پاک کی ایتیں بناتے ہیں۔(روح البیان النمل تحت الایۃ: ۶ ۶ / ۳۲۰ ملخصا) حضرت جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے استاد نہیں : اس سے معلوم ہوا کہ حضرت جبریل علیہ السلام حضوراقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے استاد نہیں بلکہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اللہ تعالی سے سیکھا ہے جبکہ حضر ت جبریل علیہ السلام خادم اور قاصد بن کر تشریف لاتے رہے۔ یہ بھی پتہ لگا کہ حضوراکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی طرح قران کوئی نہیں سمجھ سکتا کیوں کہ سب لوگ مخلوق سے قران سیکھتے ہیں اور حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے خالق سے سیکھا۔