Surah An Naml Ayat 70 (27:70)
The Ant · Juz 20 · Makki
وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (اے حبیب!) تم ان پر غم نہ کرواور ان کی سازشوں سے دل تنگ نہ ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم ان پر غم نہ کھاؤ اور ان کے مکر سے دل تنگ نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تحزن علیهم: اور تم ان پر غم نہ کرو۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کافروں کے اعراض کرنے اپ کو جھٹلانے اور اسلام سے محروم رہنے کے سبب ان پر غم نہ کھائیں (کیونکہ ان کے برے اختیار کی وجہ سے ان کی قسمت میں ہی کفر کرنالکھا ہے) اور اپ ان کی سازشوں سے دل تنگ نہ ہوں کیونکہ اللہ تعالی آپ کی حفاظت فرمانے والا اور اپ کا مددگار ہے۔( جلالین النمل تحت الایۃ: ۷۰ ص۳۲۳ خازن النمل تحت الایۃ: ۷۰ ۳ / ۴۱۸ ملتقطا)