Surah An Naml Ayat 71 (27:71)
The Ant · Juz 20 · Makki
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 71
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورکافر کہتے ہیں : یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟ اگر تم سچے ہو (تو بتاؤ)۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کہتے ہیں کب آئے گا یہ وعدہ اگر تم سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و یقولون: اورکافر کہتے ہیں ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کافر یہ کہتے ہیں : اگر اپ عذاب نازل ہونے کے وعدے میں سچے ہیں تو اپ بتائیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہوگا اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرمادیں کہ جس عذاب کے نازل ہونے کی تم جلدی مچا رہے ہو ہوسکتا ہے کہ اس کا کچھ حصہ تمہارے پیچھے الگا ہو اور تمہارے قریب پہنچ چکا ہو۔ چنانچہ وہ عذاب بدر کے دن ان پر آہی گیا اور باقی عذاب وہ موت کے بعد پائیں گے۔( جلالین النمل تحت الایۃ: ۷۱-۷۲ ص۳۲۳)