Surah An Naml Ayat 81 (27:81)
The Ant · Juz 20 · Makki
وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِی الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْؕ-اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ 81
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے (نکال کر) ہدایت دینے والے نہیں ۔تم تو اسی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو وہ فرمانبردار ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اندھوں کو ان کی گمراہی سے تم ہدایت کرنے والے نہیں تمہارے سنائے تو وہی سنتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ مسلمان ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما انت بهدی العمی: اور تم اندھوں کو ہدایت دینے والے نہیں ۔} اس کا معنی یہ ہے کہ جسے اللہ تعالی نے ہدایت سے اور ا س کے دل کو ایمان سے اندھا کر دیا اپ اسے گمراہی سے نکال کر ہدایت نہیں دے سکتے ۔( خازن النمل تحت الایۃ: ۸۱ ۳ / ۴۱۹) {ان تسمع الا من یؤمن بایتنا: تم تو اسی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔} یعنی اپ صرف انہی کو سنا سکتے ہیں جن کے پاس سمجھنے والے دل ہیں اور جو اللہ تعالی کے علم میں ایمان کی سعادت سے بہرہ اندوز ہونے والے ہیں اور وہ مخلص مسلمان ہیں ۔( بیضاوی النمل تحت الایۃ: ۸۱ ۴ / ۲۷۸ تفسیر کبیر النمل تحت الایۃ: ۸۱ ۸ / ۵۷۱ تفسیر ابو سعود النمل تحت الایۃ: ۸۱ ۴ / ۲۱۵ مدارک النمل تحت الایۃ: ۸۱ ص۸۵۶)