Surah An Naml Ayat 83 (27:83)
The Ant · Juz 20 · Makki
وَ یَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّنْ یُّكَذِّبُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ 83
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس دن کو یاد کروجس دن ہم ہر امت میں سے ایک گروہ کو اٹھائیں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتا ہے تو ان کے پہلے لوگوں کو روکا جائے گا تاکہ ان کے بعد والے ان سے آملیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن اٹھائیں گے ہم ہر گروہ میں سے ایک فوج جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتی ہے تو ان کے اگلے روکے جائیں گے کہ پچھلے ان سے آملیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم نحشر: اور جس دن ہم اٹھائیں گے۔} یہاں سے قیامت کے بارے میں بیان فرمایا جا رہا ہے۔اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گروہ کو اٹھائیں گے جو انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام پر نازل کردہ ہماری آیتوں کو جھٹلاتا ہے تو ان کے پہلے لوگوں کو روکا جائے گا تاکہ ان کے بعد والے ان سے آملیں پھر انہیں حساب کی جگہ کی طرف چلایا جائے گایہاں تک کہ جب سب حسا ب کی جگہ میں حاضر ہوجائیں گے تو اللہ تعالی ان سے فرمائے گا: کیا تم نے میرے رسولوں پر نازل کردہ میری آیتوں کو جھٹلایا تھا حالانکہ تمہارا علم ان تک نہ پہنچا تھا اور تم نے ان کی معرفت حاصل نہ کی تھی اور بغیر سوچے سمجھے ہی ان آیتوں کا انکار کردیا۔ جب تم ان آیتوں میں غورو فکر کرنے کے اہم ترین کام میں مشغول نہ ہوئے توتم کیا کام کرتے تھے تم بے کار تو نہیں پیدا کئے گئے تھے ۔( مدارک النمل تحت الایۃ: ۸۳-۸۴ ص۸۵۷ خازن النمل تحت الایۃ: ۸۳-۸۴ ۳ / ۴۲۰ تفسیر کبیر النمل تحت الایۃ: ۸۳-۸۴ ۸ / ۵۷۳ ملتقطا)