Surah An Naml Ayat 85 (27:85)
The Ant · Juz 20 · Makki
وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا یَنْطِقُوْنَ 85
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان پر ان کے ظلم کے سبب بات واقع ہوچکی تو وہ اب کچھ نہیں بولتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بات پڑچکی ان پر ان کے ظلم کے سبب تو وہ اب کچھ نہیں بولتے۔
Tafseer (Urdu)
{و وقع القول علیهم: اور ان پر بات واقع ہوچکی۔} یعنی ان کے شرک کے سبب ان پر عذاب ثابت ہو چکا تو وہ اب کچھ نہیں بولتے کیونکہ ان کے لئے کوئی حجت اور کوئی گفتگو باقی نہیں ہے۔ اس ایت کا ایک معنی یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعا لی کی ایتوں کو جھٹلانے کی وجہ سے ان پر عذاب اس طرح چھا جائے گا کہ وہ بول نہ سکیں گے۔( جلالین النمل تحت الایۃ: ۸۵ ص۳۲۴ مدارک النمل تحت الایۃ: ۸۵ ص۸۵۷ ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہوا کہ قیامت کے دن کفار پر ایک وقت ایسا ائے گا جب وہ بول نہ سکیں گے۔