Surah An Naml Ayat 89 (27:89)
The Ant · Juz 20 · Makki
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَاۚ-وَ هُمْ مِّنْ فَزَعٍ یَّوْمَىٕذٍ اٰمِنُوْنَ 89
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر صلہ ہے اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے امن و چین میں ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر صلہ ہے ۱ور ان کو اس دن کی گھبراہٹ سے امان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{من جآء بالحسنة: جو نیکی لائے۔} نیکی سے مراد کلمہ توحید کی شہادت ہے۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس سے مراد عمل میں اخلاص ہے اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد ہر وہ نیکی ہے جو اللہ تعالی کے لئے ہو۔ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر صلہ یعنی جنت اور ثواب ہے اور وہ نیک لوگ قیامت کے دن کی اس گھبراہٹ سے امن و چین میں ہوں گے جو عذاب کے خوف کی وجہ سے ہوگی۔یاد رہے کہ یہاں جس گھبراہٹ کا ذکر ہے وہ اس گھبراہٹ کے علاوہ ہے جس کا اوپر کی آیت میں ذکر ہوا ہے۔( خازن النمل تحت الایۃ: ۸۹ ۳ / ۴۲۲ مدارک النمل تحت الایۃ: ۸۹ ص۸۵۸ ملتقطا) {و من جآء بالسیئة: اور جو برائی لائے گا۔} یہاں برائی سے مراد شرک ہے ۔ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو شرک لائیں گے وہ اوندھے منہ آگ میں ڈالے جائیں گے اور جہنم کے خازن ان سے کہیں گے’’تمہیں تمہارے شرک اور گناہوں ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔(خازن النمل تحت الایۃ: ۹۰ ۳ /۴۲۲)