Surah An Naml Ayat 91 (27:91)
The Ant · Juz 20 · Makki
اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِیْ حَرَّمَهَا وَ لَهٗ كُلُّ شَیْءٍ٘-وَّ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ 91
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمجھے تو یہی حکم ہوا ہے کہ میں اس شہر (مکہ) کے رب کی عبادت کروں جس نے اسے حرمت والا بنایا ہے اورہر شے اسی کی ملکیت ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ فرمانبرداروں میں سے رہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanمجھے تو یہی حکم ہوا ہے کہ پوجوں اس شہر کے رب کو جس نے اسے حرمت والا کیا ہے اور سب کچھ اسی کا ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ فرمانبرداروں میں ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{انما امرت: مجھے تو یہی حکم ہوا ہے۔} قیامت کے ابتدائی واقعات اور قیامت قائم ہونے کے بعد کے چند احوال بیان کرنے کے بعد اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا کہ آپ فرمادیجئے : مجھے تو یہی حکم ہوا ہے کہ میں اس شہر مکہ کے رب عزوجل کی عبادت کروں اور اپنی عبادت اس رب عزوجل کے ساتھ خاص کروں جس نے اسے حرمت والا بنایا ہے کہ وہاں نہ کسی انسان کا خون بہایا جائے نہ کوئی شکار مارا جائے اورنہ وہاں کی گھاس کاٹی جائے اور ہر شے حقیقی طور پر اسی کی ملکیت ہے اور اس ملکیت میں ا س کا کوئی شریک نہیں اور مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ فرمانبرداروں میں سے رہوں ۔ ایت میں مکہ مکرمہ کا ذکر اس لئے ہواہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا وطن اور وحی نازل ہونے کی جگہ ہے۔( خازن النمل تحت الایۃ: ۹۱ ۳ / ۴۲۲)