Surah Al Qasas Ayat 10 (28:10)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًاؕ-اِنْ كَادَتْ لَتُبْدِیْ بِهٖ لَوْ لَاۤ اَنْ رَّبَطْنَا عَلٰى قَلْبِهَا لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور صبح کے وقت موسیٰ کی ماں کا دل بے قرار ہوگیا، بیشک قریب تھا کہ وہ اسے ظاہر کردیتی اگر ہم اس کے دل کو مضبوط نہ کرتے کہ وہ (ہمارے وعدے پر) یقین رکھنے والوں میں سے رہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور صبح کو موسیٰ کی ماں کا دل بے صبر ہوگیا ضرو ر قریب تھا کہ وہ اس کا حال کھول دیتی اگر ہم نہ ڈھارس بندھاتے اس کے دل پر کہ اسے ہمارے وعدہ پر یقین رہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اصبح فؤاد ام موسى فرغا: اور صبح کے وقت موسی کی ماں کا دل بے قرار ہوگیا۔} یعنی جب حضرت موسی علیہ السلام کی والدہ نے سنا کہ ان کے فرزند فرعون کے ہاتھ میں پہنچ گئے ہیں تو یہ سن کر اپ کا دل بے قرار ہوگیا اور بیشک قریب تھا کہ وہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو ظاہر کردیتیں اور ممتا کی محبت کے جوش میں ہائے میرے بیٹا! ہائے میرے بیٹا! پکار اٹھتیں ۔ اگر ہم ا س بات کاالہام کر کے اس کے دل کو مضبوط نہ کرتے کہ وہ ہمارے اس وعدے پر یقین رکھنے والوں میں سے رہے جو ہم کر چکے ہیں کہ تیرے اس فرزند کو تیری طرف پھیر لائیں گے تواس سے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا راز ظاہر ہوجاتا۔( خازن القصص تحت الایۃ: ۱۰ ۳ / ۴۲۵-۴۲۶ مدارک القصص تحت الایۃ: ۱۰ ص۸۶۲-۸۶۳ ملتقطا)