Surah Al Qasas Ayat 11 (28:11)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ٘-فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس کی ماں نے اس کی بہن سے کہا: اس کے پیچھے چلی جا تو وہ بہن اسے دور سے دیکھتی رہی اور ان (فرعونیوں ) کو خبر نہ تھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور (اس کی ماں نے) اس کی بہن سے کہا اس کے پیچھے چلی جا تو وہ اسے دور سے دیکھتی رہی اور ان کو خبر نہ تھی ۔
Tafseer (Urdu)
{و قالت لاخته: اور اس کی ماں نے اس کی بہن سے کہا۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی والدہ نے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی بہن مریم سے کہا: تم حال معلوم کرنے کے لئے اس کے پیچھے چلی جاو چنانچہ اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی بہن اپ کے پیچھے چلتی رہی اور اپ کو دور سے دیکھتی رہی اور ان فرعونیوں کو اس بات کی خبر نہ تھی کہ یہ اس بچے کی بہن ہے اور اس کی نگرانی کررہی ہے۔( خازن القصص تحت الایۃ: ۱۱ ۳ / ۴۲۶)