Surah Al Qasas Ayat 13 (28:13)
The Stories · Juz 20 · Makki
فَرَدَدْنٰهُ اِلٰۤى اُمِّهٖ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ وَ لِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لٰـكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ ٛ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف لوٹا دیا تا کہ ماں کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور وہ غم نہ کھائے اور جان لے کہ الله کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف پھیرا کہ ماں کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور غم نہ کھائے اور جان لے کہ الله کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
Tafseer (Urdu)
{ فرددنه الى امه: تو ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف لوٹا دیا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کی ماں کی طرف لوٹا دیا تا کہ بچے کوپا کر ماں کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور وہ اپنے فرزند کی جدائی کا غم نہ کھائے اور وہ جان لے کہ اللہ تعالی کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ یہ بات نہیں جانتے اوراس سے متعلق شک میں رہتے ہیں ۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اپنی والدہ کے پاس دودھ پینے کے زمانہ تک رہے اور اس عرصے میں فرعون انہیں ایک اشرفی روز دیتا رہا۔ دودھ چھوٹنے کے بعد حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی والدہ اپ کو فرعون کے پاس لے آئیں اوراس کے بعد آپ وہاں پرورش پاتے رہے ۔( جلالین القصص تحت الایۃ: ۱۳ ص۳۲۷ مدارک القصص تحت الایۃ: ۱۳ ص۸۶۳ ملتقطا)