Surah Al Qasas Ayat 14 (28:14)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ اسْتَوٰۤى اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًاؕ-وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب موسیٰ اپنی جوانی کو پہنچے اور بھرپورہوگئے تو ہم نے اسے حکمت اور علم عطا فرمایا اور ہم نیکوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب اپنی جوانی کو پہنچا اور پورے زور پر آیا ہم نے اسے حکم اور علم عطا فرمایا اور ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{و لما بلغ اشده و استوى: اور جب اپنی جوانی کو پہنچے اور بھرپور ہوگئے۔} گزشتہ ایات میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت اوران کی غیبی حفاظت کابیان تھااب اس ایت مبارکہ سے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی جوانی کے کچھ احوال بیان کیے جارہے ہیں کہ جب اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی عمرشریف 30سال سے زیادہ ہوگئی تو اللہ عزوجل نے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کوعلم وحکمت سے نوازا۔ یہاں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو علم لدنی ملاتھا جواستاد کے واسطے کے بغیر اپ کو عطا ہوا جیسا کہ ’’اتینه‘‘ فرمانے سے معلوم ہوا اوریہ علم اپ علیہ الصلوۃ والسلام کو نبوت عطا کئے جانے سے پہلے دیا گیا اور یہ بھی یاد رہے کہ یہاں حکم اورعلم سے مراد نبوت نہیں کیونکہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو نبوت تو مدین سے مصر اتے ہوئے راستہ میں عطا ہوئی ۔ نیز حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام شروع سے ہی صالحنیک متقی پرہیز گار تھے۔ ایت ’’ و كذلك نجزی المحسنین‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل: اس ایت مبارکہ سے دو مسئلے معلوم ہوئے (1)… انبیاء کرام علیہم السلام ظہور نبوت اور کتاب الہی ملنے سے پہلے ہی متقی صالح اور اللہ تعالی کے عبادت گزار ہوتے ہیں ۔ ہمارے حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر جب قران کی پہلی ایت اتری تو اس وقت اپ غارحراء میں اعتکاف اور اللہ تعالی کی عبادت میں مشغول تھے۔ (2)… نیک اعمال کی برکت سے اللہ تعالی کی طرف سے کامل علم ملتا ہے اور عالم کے عمل میں برکت ہوتی ہے۔ لہذا علماء کو چاہیے کہ وہ نیک اعمال بکثرت کیا کریں ۔