Surah Al Qasas Ayat 16 (28:16)
The Stories · Juz 20 · Makki
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَغَفَرَ لَهٗؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariموسیٰ نے عرض کی: اے میرے رب!میں نے اپنی جان پر زیادتی کی تو تومجھے بخش دے تو الله نے اسے بخش دیا بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعرض کی اے میرے رب میں نے اپنی جان پر زیادتی کی تو مجھے بخش دے تو رب نے اسے بخش دیا بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قال رب انی ظلمت نفسی: عرض کی: اے میرے رب!میں نے اپنی جان پر زیادتی کی۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ کلام عاجزی اور انکساری کے طور پر ہے کیونکہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام سے کوئی معصیت سرزد نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام معصوم ہیں ان سے گناہ نہیں ہوتے اور حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا قبطی کو مارنا در اصل ظلم دور کرنا اور مظلوم کی امداد کرنا تھا اور یہ کسی دین میں بھی گناہ نہیں پھر بھی اپنی طرف تقصیر کی نسبت کرنا اور استغفار چاہنا یہ اللہ تعالی کے مقرب بندوں کا دستور ہی ہے۔( تفسیرکبیر القصص تحت الایۃ: ۱۶ ۸ / ۵۸۵ ابو سعود القصص تحت الایۃ: ۱۶ ۴ / ۲۲۸ قرطبی القصص تحت الایۃ: ۱۶ ۷ / ۱۹۸ الجزء الثالث عشر ملتقطا)