Surah Al Qasas Ayat 17 (28:17)
The Stories · Juz 20 · Makki
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ فَلَنْ اَكُوْنَ ظَهِیْرًا لِّلْمُجْرِمِیْنَ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعرض کی: اے میرے رب!تو نے میرے اوپر جو احسان کیا ہے اس کی قسم کہ اب ہرگز میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعرض کی اے میرے رب جیسا تو نے مجھ پر احسان کیا تو اب ہرگز میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا۔
Tafseer (Urdu)
{قال رب: عرض کی: اے میرے رب!} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے عرض کی :اے میرے رب! عزوجل جیساکہ میری تقصیر کی بخشش فرما کرتو نے میرے اوپر احسان کیا ہے تو اب مجھ پر یہ کرم بھی فرما کہ مجھے فرعون کی صحبت اور اس کے یہاں رہنے سے بھی بچا کیونکہ اس کے ہمراہ رہنے والوں میں شمار کیا جانا بھی ایک طرح کا مدد گار ہونا ہے اور میں ہرگز مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا۔( مدارک القصص تحت الایۃ: ۱۷ ص۸۶۴)