Surah Al Qasas Ayat 20 (28:20)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ جَآءَ رَجُلٌ مِّنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ یَسْعٰى٘-قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنَّ الْمَلَاَ یَاْتَمِرُوْنَ بِكَ لِیَقْتُلُوْكَ فَاخْرُ جْ اِنِّیْ لَكَ مِنَ النّٰصِحِیْنَ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور شہر کے پرلے کنارے سے ایک (مومن) شخص دوڑ تا ہواآیا ،کہا: اے موسیٰ!بیشک دربار والے آپ کے بارے میں مشورہ کررہے ہیں کہ آپ کوقتل کردیں تو آپ نکل جائیں ۔بیشک میں آپ کے خیرخواہوں میں سے ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑ تا آیا کہا اے موسیٰ! بیشک دربار والے آپ کے قتل کا مشورہ کررہے ہیں تو نکل جائیے میں آپ کا خیر خواہ ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{و جآء رجل من اقصا المدینة یسعى: اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑ تا ہواآیا۔} جب فرعون نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو قتل کر نے کا حکم جاری کر دیا اور فرعونی اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی تلاش میں نکل پڑے تو یہ خبر سن کر شہر کے پرلے کنارے کی طرف سے قریبی راستے پر ایک شخص جسے ال فرعون کا مومن کہتے ہیں دوڑ تا ہوا آیا اور ا س نے کہا: اے موسی! علیہ الصلوۃ والسلام بیشک فرعون کے درباروالے اپ کے بارے میں مشورہ کررہے ہیں کہ آپ کوقتل کردیں تو اپ جلد از جلد شہر سے نکل جائیں ۔بیشک میں آپ کے خیرخواہوں میں سے ہوں اور یہ بات خیر خواہی اور مصلحت اندیشی سے کہتا ہوں۔(جلالین القصص تحت الایۃ: ۲۰ ص۳۲۸ مدارک القصص تحت الایۃ: ۲۰ ص۸۶۵ ملتقطا)