Surah Al Qasas Ayat 22 (28:22)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَآءَ مَدْیَنَ قَالَ عَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یَّهْدِیَنِیْ سَوَآءَ السَّبِیْلِ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب وہ مدین کی طرف متوجہ ہوئے توکہا :عنقریب میرا رب مجھے سیدھا راستہ بتائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب مدین کی طرف متوجہ ہوا کہا قریب ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راہ بتائے۔
Tafseer (Urdu)
{و لما توجه تلقآء مدین: اور جب وہ مدین کی طرف متوجہ ہوئے۔} مدین و ہ مقام ہے جہاں حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام تشریف رکھتے تھے اس کو مدین ابن ابراہیم کہتے ہیں مصر سے یہاں تک آٹھ روز کی مسافت ہے یہ شہر فرعون کی سلطنت کی حدود سے باہر تھا حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا رستہ بھی نہ دیکھا تھا نہ کوئی سواری ساتھ تھی نہ توشہ نہ کوئی ہمراہی راستے میں درختوں کے پتوں اور زمین کے سبزے کے سوا خوراک کی اور کوئی چیز نہ ملتی تھی۔ جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے مدین کی طرف جانے کا ارادہ کیا تویوں کہا :عنقریب میرا رب عزوجل مجھے مدین تک پہنچنے کا سیدھا راستہ بتائے گاچنانچہ اللہ تعالی نے ایک فرشتہ بھیجا جو آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو مدین تک لے گیا۔( جلالین القصص تحت الایۃ: ۲۲ ص۳۲۸ خازن القصص تحت الایۃ: ۲۲ ۳ / ۴۲۸-۴۲۹ ملتقطا)