Surah Al Qasas Ayat 30 (28:30)
The Stories · Juz 20 · Makki
فَلَمَّاۤ اَتٰىهَا نُوْدِیَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْاَیْمَنِ فِی الْبُقْعَةِ الْمُبٰرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ اَنْ یّٰمُوْسٰۤى اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب آگ کے پاس آئے تو برکت والی جگہ میں میدان کے دائیں کنارے سے ایک درخت سے انہیں ندا کی گئی :اے موسیٰ!بیشک میں ہی الله ہوں ،سارے جہانوں کاپالنے والاہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب آگ کے پاس حاضر ہوا ندا کی گئی میدان کے دہنے کنارے سے برکت والے مقام میں پیڑ سے کہ اے موسیٰ بیشک میں ہی ہوں الله رب سارے جہان کا۔
Tafseer (Urdu)
{فلما اتىها: پھر جب آگ کے پاس ائے۔ } جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اپنی زوجہ محترمہ کو اس جگہ چھوڑ کر آگ کے پاس ائے تو برکت والی جگہ میں میدان کے اس کنارے سے جو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے دائیں ہاتھ کی طرف تھا ایک درخت سے انہیں ندا کی گئی :اے موسی!بیشک میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کاپالنے والاہوں ۔ جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے سرسبز درخت میں آ گ دیکھی تو جان لیا کہ اللہ تعالی کے سوا یہ کسی کی قدرت نہیں اور بے شک جو کلام انہوں نے سنا ہے اس کا متکلم اللہ تعالی ہی ہے ۔ یہ بھی منقول ہے کہ یہ کلام حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے صرف اپنے مبارک کانوں ہی سے نہیں بلکہ اپنے جسم اقدس کے ہر ہر جزو سے سنا اور جس درخت سے انہیں ندا کی گئی وہ عناب کا درخت تھا یا عوسج کا (جو کہ ایک خاردار درخت ہے اور اکثر جنگلوں میں ہوتا ہے۔)( خازن القصص تحت الایۃ: ۳۰ ۳ / ۴۳۱-۴۳۲ مدارک القصص تحت الایۃ: ۳۰ ص۸۶۹ ملتقطا)