Surah Al Qasas Ayat 31 (28:31)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ اَنْ اَلْقِ عَصَاكَؕ-فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْؕ-یٰمُوْسٰۤى اَقْبِلْ وَ لَا تَخَفْ- اِنَّكَ مِنَ الْاٰمِنِیْنَ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ تم اپنا عصا ڈال دو تو جب اسے لہراتا ہوا دیکھا گویا کہ سانپ ہے تو حضرت موسیٰ پیٹھ پھیر کر چلے اور مڑ کر نہ دیکھا۔ (ہم نے فرمایا:) اے موسیٰ! سامنے آؤ اورنہ ڈرو ،بیشک تم امن والوں میں سے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ کہ ڈال دے اپنا عصا پھر جب موسیٰ نے اسے دیکھا لہراتا ہوا گویا سانپ ہے پیٹھ پھیر کر چلا اور مڑ کر نہ دیکھا اے موسیٰ سامنے آ اور ڈر نہیں بیشک تجھے امان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان الق عصاك: اور یہ کہ تم اپنا عصاڈال دو۔} کوہ طور پر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ فرمایا گیا کہ تم اپنا عصا نیچے رکھ دو چنانچہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے عصا نیچے رکھ دیا تووہ سانپ بن گیا اور جب اسے لہراتا ہوا دیکھا گویا کہ سانپ ہے تو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اس سے خوفزدہ ہوئے اور اس طرح پیٹھ پھیر کر چلے کہ اپ نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ تب انہیں ندا کی گئی ’’ اے موسی! سامنے آو اور ڈرو نہیں بیشک تم امن والوں میں سے ہو اور تمہیں کوئی خطرہ نہیں۔(مدارک القصص تحت الایۃ: ۳۱ ص۸۶۹ خازن القصص تحت الایۃ: ۳۱ ۳ / ۴۳۲ ملتقطا)