Surah Al Qasas Ayat 35 (28:35)
The Stories · Juz 20 · Makki
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْكُمَاۚۛ-بِاٰیٰتِنَاۤۚۛ-اَنْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariالله نے فرمایا:عنقریب ہم تیرے بازو کو تیرے بھائی کے ذریعے قوت دیں گے اور تم دونوں کو غلبہ عطا فرمائیں گے تو وہ ہماری نشانیوں کے سبب تم دونوں کا کچھ نقصان نہ کرسکیں گے ۔تم دونوں اور تمہاری پیروی کرنے والے غالب آئیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا قریب ہے کہ ہم تیرے بازو کو تیرے بھائی سے قوت دیں گے اور تم دونوں کو غلبہ عطا فرمائیں گے تو وہ تم دونوں کا کچھ نقصان نہ کرسکیں گے ہماری نشانیوں کے سبب تم دونوں اور جو تمہاری پیروی کریں گے غالب آؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{قال سنشد عضدك باخیك: فرمایا:عنقریب ہم تیرے بازو کو تیرے بھائی کے ذریعے قوت دیں گے۔} اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا قبول فرمائی اور ان سے ارشاد فرمایا’’ہم تیرے بھائی کے ذریعے تمہیں قوت دیں گے اورتمہاری مدد کریں گے اور ہم تم دونوں کو غلبہ وتسلط عطا فرمائیں گے اور دشمنوں کے دلوں میں تمہاری ہیبت بٹھا دیں گےلہذا تم فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاووہ لوگ ہماری نشانیوں کے سبب تم دونوں کا کچھ نقصان نہ کرسکیں گے بلکہ تم دونوں اور تمہاری پیروی کرنے والے ہی ان پر غالب آئیں گے۔( تفسیرطبری القصص تحت الایۃ: ۳۵ ۱۰ / ۷۳ مدارک القصص تحت الایۃ: ۳۵ ص۸۷۰ ملتقطا)