Surah Al Qasas Ayat 36 (28:36)
The Stories · Juz 20 · Makki
فَلَمَّا جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَّ مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِیْۤ اٰبَآىٕنَا الْاَوَّلِیْنَ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب موسیٰ ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں لے کر آئے تو (فرعونیوں نے) کہا: یہ تو صرف ایک بناوٹی جادو ہے اور ہم نے اپنے اگلے باپ داداؤں میں یہ (بات کبھی) نہیں سنی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب موسیٰ ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں لایا بولے یہ تو نہیں مگر بناوٹ کا جادو اور ہم نےاپنے اگلے باپ داداؤں میں ایسا نہ سنا ۔
Tafseer (Urdu)
{فلما جآءهم موسى بایتنا: پھر جب موسی ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں لے کر ائے۔} ارشاد فرمایاکہ جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام فرعون اور اس کی قوم کے پاس ہماری روشن نشانیاں لے کر ائے توان نشانیوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد ان لوگوں نے کہا: یہ تو صرف ایک بناوٹی جادو ہے۔ان بدنصیبوں نے معجزات کا انکار کر دیا اور ان کو جادو بتا دیا اور ان کی ا س بات کا مطلب یہ تھا کہ جس طرح جادو کی تمام اقسام باطل ہوتی ہیں اسی طرح (معاذ اللہ) یہ معجزات بھی ہیں ۔فرعونیوں نے مزید یہ کہاکہ جو دعوت آپ ہمیں دے رہے ہیں وہ ایسی نئی ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد میں بھی ایسی نہیں سنی گئی تھی ۔( مدارک القصص تحت الایۃ: ۳۶ ص۸۷۰ تفسیرطبری القصص تحت الایۃ: ۳۶ ۱۰ / ۷۳ ملتقطا)