Surah Al Qasas Ayat 37 (28:37)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ قَالَ مُوْسٰى رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى مِنْ عِنْدِهٖ وَ مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِؕ-اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور موسیٰ نے فرمایا: میرا رب خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لائے اور جس کے لیے آخرت کے گھر کا(اچھا)انجام ہوگا۔ بیشک ظالم کامیاب نہیں ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور موسیٰ نے فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لایا اور جس کے لیے آخرت کاگھر ہوگا بیشک ظالم مراد کو نہیں پہنچتے ۔
Tafseer (Urdu)
{و قال موسى: اور موسی نے فرمایا۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ میرا رب عزوجل اسے خوب جانتا ہے جو ہم میں سے حق پر ہے اور جسے اللہ تعالی نے نبوت کے ساتھ سرفراز فرمایا ہے اور اسے بھی خوب جانتا ہے جس کے لیے آخرت کا گھر ہوگااور وہ وہاں کی نعمتوں اور رحمتوں کے ساتھ نوازا جائے گا اگر تمہارے گمان کے مطابق میرے دکھائے ہوئے معجزات جادو ہیں اور میں نے انہیں اللہ تعالی کی طرف منسوب کر کے جھوٹ بولا ہے تو اللہ تعالی مجھے یہ کبھی عطا نہ فرماتا کیونکہ وہ غنی اور حکمت والا ہے اور اس کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی جھوٹے اور جادو گر کو رسول بنا کر بھیجے ۔ بے شک کفر کر کے اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے اور کافروں کو آخرت کی کامیابی میسر نہیں ۔( مدارک القصص تحت الایۃ: ۳۷ ص۸۷۰)