Surah Al Qasas Ayat 39 (28:39)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ اسْتَكْبَرَ هُوَ وَ جُنُوْدُهٗ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ اِلَیْنَا لَا یُرْجَعُوْنَ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس نے اور اس کے لشکریوں نے زمین میں بے جا تکبر کیا اوروہ سمجھے کہ انہیں ہماری طرف پھرنا نہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس نے اور اس کے لشکریوں نے زمین میں بے جا بڑائی چاہی اور سمجھے کہ انہیں ہماری طرف پھرنا نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و استكبر هو و جنوده فی الارض: اور اس نے اور اس کے لشکریوں نے زمین میں تکبر کیا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ فرعون اور اس کے لشکریوں نے مصر کی سر زمین میں بے جا تکبر کیا اور حق کو نہ مانا اور باطل پر رہے اوروہ یہ سمجھ بیٹھے کہ انہیں اپنے اعمال کے حساب اور ان کی جزا کے لئے ہماری طرف لوٹ کر نہیں اناتو ہم نے فرعون اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں پھینک دیا اور وہ سب غرق ہو گئے تو اے قران پڑھنے والو! دیکھو ظالموں کا کیسا انجام ہوا اور ان کے دردناک انجام سے عبرت حاصل کرو۔( خازنالقصصتحت الایۃ:۳۹-۴۰۳ / ۴۳۳-۴۳۴ مدارکالقصصتحت الایۃ:۳۹-۴۰ص۸۷۱-۸۷۲ ملتقطا) یہ وہ بنیادی مقصد ہے جس کیلئے یہ سارا واقعہ بیان کیا گیا کہ گزشتہ قوموں کے واقعات اور ان کے عروج و زوال سے عبرت حاصل کی جائے اور اپنی حالت کو سدھارا جائے ۔ افسوس!فی زمانہ لوگ اس مقصد سے انتہائی غفلت کا شکار ہیں اور سابقہ قوموں کی عملی حالت اور ان کے عبرت ناک انجام سے نصیحت حاصل نہیں کرتے۔ اللہ تعالی انہیں عقل سلیم عطا فرمائے امین۔