Surah Al Qasas Ayat 43 (28:43)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰى بَصَآىٕرَ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی اس کے بعد کہ ہم نے پہلی قوموں کوہلاک فرمادیاتھا (موسیٰ کو وہ کتاب دی) جس میں لوگوں کے دلوں کی آنکھیں کھولنے والی باتیں اور ہدایت اور رحمت ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی بعد اس کے کہ اگلی سنگتیں ہلاک فرمادیں جس میں لوگوں کے دل کی آنکھیں کھولنے والی باتیں اور ہدایت اور رحمت تاکہ وہ نصیحت مانیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اتینا موسى الكتب: اور بیشک ہم نے موسی کو کتاب عطا فرمائی۔} اس سے پہلی ایات میں فرعون اور اس کی قوم کا انجام اور ان پر اللہ تعالی کا ہونے والا غضب بیان کیا گیا اور اب یہاں وہ احسان اور انعام بیان کیا جا رہا ہے جو اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر فرمایا ۔ چنانچہ اس ایت میں ارشاد فرمایاکہ بے شک پہلی قوموں جیسے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قومقوم عاد اور قوم ثمود وغیرہ کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو کتاب تورات عطا فرمائی جس میں لوگوں کے دلوں کی آنکھیں کھولنے والی باتیں ہیں تاکہ وہ بصیرت کی نگاہ سے انہیں پڑھ کر ہدایت حاصل کریں اور یہ اس کے لئے گمراہی سے ہدایت ہے جو اس کے احکامات پر عمل کرے اور اس کے لئے رحمت ہے جو ا س پر ایمان لائے اور حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ کتاب اس لئے عطا فرمائی تاکہ لوگ اس کے مواعظ سے نصیحت حاصل کریں ۔( البحر المحیط القصص تحت الایۃ: ۴۳ ۷ / ۱۱۵ خازن القصص تحت الایۃ: ۴۳ ۳ / ۴۳۴ ملتقطا)