Surah Al Qasas Ayat 44 (28:44)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ وَ مَا كُنْتَ مِنَ الشّٰهِدِیْنَ 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم اس وقت طور کی مغربی جانب میں نہ تھے جب ہم نے موسیٰ کی طرف حکم بھیجا اور اس وقت تم موجود نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم طور کی جانب مغرب میں نہ تھے جبکہ ہم نے موسیٰ کو رسالت کا حکم بھیجا اور اس وقت تم حاضر نہ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما كنت بجانب الغربی : اورتم اس وقت طور کی مغربی جانب میں نہ تھے۔} اس سے پہلی ایات میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے حیرت انگیز واقعات بیان ہوئے اور اب یہاں سے وہ انعام بیان کیا جا رہا ہے جو اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر فرمایا کہ اللہ تعالی نے انہیں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ان واقعات کی وحی فرمائی اور ان غیبی علوم کے ساتھ خاص فرمایا جو اپ نہیں جانتے تھے چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے انبیاء کے سردار! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جب ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف رسالت کاپیغام بھیجاان سے کلام فرمایا اورانہیں اپنی بارگاہ میں قرب عنایت کیاتھااس وقت اپ وہاں حاضر نہ تھےلیکن ہوا یہ کہ ہم نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد بہت سی امتیں پیدا کیں اور جب ان کی عمریں لمبی ہوگئیں تو وہ اللہ تعالی کا عہد بھول گئے اور انہوں نے اس کی فرمانبرداری ترک کر دی اور اس کی حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی قوم سے عالم کے سردارحبیب خدا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے حق میں اور آپ پر ایمان لانے کے متعلق عہد لئے تھے اور جب طویل زمانہ گزرا اور امتوں کے بعد امتیں گزرتی چلی گئیں تو وہ لوگ ان عہدوں کو بھول گئے اور انہیں پورا کرنا ترک کر دیا اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نہ ہی اپ مدین والوں میں ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھتے ہوئے مقیم تھے تو ہم نے اپ کو رسول بنا کر بھیجاآپ کو علم دیا اور پہلوں کے حالات پر مطلع کیا تاکہ اپ لوگوں کے سامنے ان واقعات کو بیان فرمائیں اور اگر اللہ تعالی اپ کوان کی خبر نہ دیتا تو اپ از خود ان واقعات کے بارے میں نہ جان سکتے تھے اور نہ ہی لوگوں کو بتا سکتے تھے ۔( البحر المحیط القصص تحت الایۃ: ۴۴-۴۵ ۷ / ۱۱۶-۱۱۷ مدارک القصص تحت الایۃ: ۴۴-۴۵ ص۸۷۲- ۸۷۳ خازن القصص تحت الایۃ: ۴۴-۴۵ ۳ / ۴۳۴)