Surah Al Qasas Ayat 49 (28:49)
The Stories · Juz 20 · Makki
قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: اگر تم سچے ہو تو الله کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں کتابوں سے زیادہ ہدایت والی ہو میں اس کی پیروی کرلوں گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ تو الله کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں کتابوں سے زیادہ ہدایت کی ہو میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قل فاتوا بكتب من عند الله: تم فرماؤ: تو اللہ کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ کفار مکہ کے انکار کرنے پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا’’اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کافروں سے فرما دیں کہ اگر تم اپنے اس قول میں سچے ہو کہ تورات اور قران کریم جادو ہیں تو اللہ تعالی کے پاس سے کوئی ایسی کتاب لے آؤ جو ان دونوں کتابوں سے زیادہ ہدایت والی ہواگر تم ایسی کتاب لے ائے تو میں اس کی پیروی کرلوں گا۔یہاں یہ تنبیہ فرمائی گئی کہ کفار ایسی کتاب لانے سے بالکل عاجز ہیں چنانچہ اگلی ایت میں ارشاد فرمایاجاتا ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پھر اگر وہ کفار یہ تمہاری بات قبول نہ کریں اور ایسی کتاب نہ لاسکیں تو اپ جان لیں کہ یہ کفر کی جس سواری پر سوار ہیں اس کی ان کے پاس کوئی حجت نہیں ہے اور بس وہ اپنی خواہشو ں ہی کی پیروی کررہے ہیں حالانکہ اس سے بڑھ کر گمراہ کوئی نہیں جو خلاف ہدایت اپنی خواہش کی پیروی کرے ۔بیشک اللہ تعالی ظالم لوگوں کو اپنے دین کی طرف ہدایت نہیں دیتا ۔( خازنالقصصتحت الایۃ: ۴۹-۵۰ ۳ / ۴۳۵-۵۳۶ روح البیان القصص تحت الایۃ: ۴۹-۵۰ ۶ / ۴۱۲ ملتقطا)