Surah Al Qasas Ayat 51 (28:51)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ لَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَﭤ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے ان کے لیے کلام مسلسل بھیجا تا کہ وہ نصیحت مانیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے ان کے لیے بات مسلسل اتاری کہ وہ دھیان کریں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد وصلنا لهم القول: اور بیشک ہم نے ان کے لیے کلام مسلسل بھیجا۔} ارشاد فرمایاکہ بیشک ہم قران مجید کو ایک ہی بار میں نازل کرنے پر قادر ہیں لیکن ہم نے کفار قریش کے لیے اپناکلام مسلسل بھیجا اور قرآن کریم ان کے پاس لگاتار اور مسلسل آیا جس میں جنت کے وعدے جہنم کے عذاب کی وعیدسابقہ قوموں کے واقعات عبرتوں اور نصیحتوں پر مشتمل ایات نازل ہوئیں تاکہ یہ لوگ بار بار سن کر سمجھ سکیں اور ایمان لائیں تو ہمارا قران مجید کو تھوڑا تھوڑا نازل کرنا ان کی مصلحت کی وجہ سے ہے اور وہ لوگ کس قدر جاہل ہیں جو اپنی مصلحت کی مخالفت کر تے ہوئے قران مجید کو ایک ہی بار میں نازل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔