Surah Al Qasas Ayat 52 (28:52)
The Stories · Juz 20 · Makki
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِهٖ هُمْ بِهٖ یُؤْمِنُوْنَٜ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجن لوگوں کو ہم نے اس (قرآن) سے پہلے کتاب دی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجن کو ہم نے اس سے پہلے کتاب دی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{الذین اتینهم الكتب من قبله: جن لوگوں کو ہم نے اس (قران) سے پہلے کتاب دی۔} شان نزول :یہ آیت اہل کتاب کے مومن حضرات حضرت عبد اللہ بن سلام اور ان کے اصحاب کے حق میں نازل ہوئی اور ایک قول یہ ہے کہ یہ ان انجیل والوں کے حق میں نازل ہوئی جو حبشہ سے آ کر سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لائے۔ یہ چالیس حضرات تھے جو حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ آئے جب انہوں نے مسلمانوں کی حاجت اور معاش کی تنگی دیکھی تو بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم میں عرض کی: ہمارے پاس مال ہیں حضور اجازت دیں تو ہم واپس جا کر اپنے مال لے آئیں اور ان سے مسلمانوں کی خدمت کریں ۔ حضورپر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اجازت دی اور وہ جا کر اپنے مال لے آئے اور ان سے مسلمانوں کی خدمت کی ۔ ان کے حق میں یہ آیات ’’مما رزقنهم ینفقون‘‘ تک نازل ہوئیں ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ یہ آیتیں 80 اہل کتاب کے حق میں نازل ہوئیں جن میں 40 نجران کے32 حبشہ کے اور8 شام کے تھے۔( خازن القصص تحت الایۃ: ۵۲ ۳ / ۴۳۶)