Surah Al Qasas Ayat 53 (28:53)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ اِذَا یُتْلٰى عَلَیْهِمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖۤ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلِهٖ مُسْلِمِیْنَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ان پر یہ قرآن پڑھاجاتاہے توکہتے ہیں : ہم اس پر ایمان لائے، بیشک یہی ہمارے رب کے پا س سے حق ہے۔ ہم اس (قرآن) سے پہلے ہی فرمانبردار ہو چکے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ان پر یہ آیتیں پڑھی جاتی ہیں کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہی حق ہے ہمارے رب کے پا س سے ہم اس سے پہلے ہی گردن رکھ چکے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا یتلى علیهم: اور جب ان پر یہ قران پڑھا جاتا ہے ۔} یہاں ان لوگوں کا وصف بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا کہ جب ان کے سامنے قران مجید کی ایتیں پڑھی جاتی ہیں تو یہ کہتے ہیں :ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہی ہمارے رب عزوجل کے پا س سے حق ہے۔ ہم اس قران کے نازل ہونے سے پہلے ہی فرمانبردار ہو چکے تھے اور ہم حبیب خدا محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بر حق نبی ہونے پر ایمان رکھتے تھے کیونکہ توریت و انجیل میں ان کا ذکر موجود ہے۔(خازن القصص تحت الایۃ: ۵۳ ۳ / ۴۳۶)