Surah Al Qasas Ayat 62 (28:62)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یاد کروجس دن( الله) انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا: کہاں ہیں میرے وہ شریک جنہیں تم سمجھتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جنہیں تم گمان کرتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم ینادیهم: اور یاد کروجس دن(اللہ) انہیں ندا کرے گا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالی مشرکوں کو ڈانٹتے ہوئے ندا کرے گا اور ان سے فرمائے گا’’وہ کہاں ہیں جنہیں تم دنیا میں میرا شریک سمجھتے تھے۔ یہ ندا سن کرعام کفار کی بجائے گمراہوں کے سردار اور کفر کے پیشوا جن پر جہنم کا عذاب واجب ہوچکا ہے کہیں گے : اے ہمارے رب! یہی ہماری پیروی کرنے والے وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے شرک کی طرف بلا کر گمراہ کیا۔ ہم نے انہیں گمراہ کیا تو یہ اسی طرح گمراہ ہو گئے جیسے ہم خود گمراہ ہوئے تھے ۔اس سے ان کی مراد یہ ہوگی کہ جیسے ہم اپنے اختیار سے گمراہ ہوئے اسی طرح یہ بھی اپنے ہی اختیار سے گمراہ ہوئے کیونکہ ہم نے تو صرف انہیں بہکایا تھا گمراہی پر مجبور نہیں کیا تھااس لئے ہماری اور ان کی گمراہی میں کوئی فرق نہیں ۔ ہم ان سے اور جس کفر کو انہوں نے اختیار کیا اس سے بیزار ہوکر تیری طرف رجوع لاتے ہیں یہ ہماری عبادت نہ کرتے تھے بلکہ یہ اپنی خواہشوں کے پرستار اور اپنی شہوات کے اطاعت گزار تھے۔(مدارک القصصتحت الایۃ:۶۲-۶۳ص۸۷۶-۸۷۷ روح البیان القصصتحت الایۃ:۶۲-۶۳ ۶ / ۴۲۱ ملتقطا)