Surah Al Qasas Ayat 64 (28:64)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ قِیْلَ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ رَاَوُا الْعَذَابَۚ-لَوْ اَنَّهُمْ كَانُوْا یَهْتَدُوْنَ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان سے فرمایا جائے گا: اپنے شریکوں کو پکارو تو وہ اِنہیں پکاریں گے تو وہ اُنہیں جواب نہ دیں گے اور یہ عذاب دیکھیں گے۔ کیا اچھا ہوتا اگر یہ ہدایت حاصل کرلیتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان سے فرمایا جائے گا اپنے شریکوں کو پکارو تو وہ پکاریں گے تو وہ ان کی نہ سنیں گے اور دیکھیں گے عذاب کیا اچھا ہوتا اگر وہ راہ پاتے۔
Tafseer (Urdu)
{و قیل ادعوا شركآءكم فدعوهم: اور ان سے فرمایا جائے گا: اپنے شریکوں کو پکارو تو وہ انہیں پکاریں گے۔} یعنی بتوں کے پجاریوں سے فرمایا جائے گا:ان بتوں کو پکارو جنہیں تم اللہ تعالی کا شریک ٹھہراتے تھے تاکہ وہ تمہیں جہنم کے عذاب سے بچائیں ۔چنانچہ وہ ان بتوں کو پکاریں گے لیکن وہ انہیں جواب نہ دیں گے اور یہ پجاری عذاب دیکھیں گے۔ اس پر اللہ تعالی فرماتا ہے کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہ لوگ دنیا میں گمراہ ہونے کی بجائے ہدایت حاصل کرلیتے تاکہ اخرت میں عذاب نہ دیکھتے ۔( مدارک القصص تحت الایۃ: ۶۴ ص۸۷۷ روح البیان القصص تحت الایۃ: ۶۴ ۶ / ۴۲۱ ملتقطا)