Surah Al Qasas Ayat 65 (28:65)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِیْنَ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جس دن ( الله) انہیں ندافرمائے گا تو فرمائے گا: (اے لوگو!) تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم ینادیهم: اور جس دن انہیں ندافرمائے گا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالی کفار کو ڈانٹتے ہوئے فرمائے گا: ’’تم نے ان رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو کیا جواب دیا تھاجو تمہاری طرف بھیجے گئے تھے اورتمہیں حق کی دعوت دیتے تھے تو اس دن کفار کو کچھ یاد نہ رہے گا کہ انہوں نے کیا جواب دیا تھا اور کوئی عذر اور حجت انہیں نظر نہ آئے گی تو وہ ایک دوسرے سے نہیں پوچھیں گے اور انتہائی دہشت کی وجہ سے ساکت رہ جائیں گے یا کوئی کسی سے اس لئے نہ پوچھے گا کہ جواب سے عاجز ہونے میں سب کے سب برابر ہیں خواہ وہ تابع ہوں یا متبوع کافر ہوں یا کافر گر ۔ (خازن القصصتحت الایۃ:۶۵-۶۶ ۳ / ۴۳۸ روح البیان القصص تحت الایۃ: ۵۶-۶۶ ۶ / ۴۲۱-۴۲۲ ملتقطا) ایک دوسری روایت میں ہے جو کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے منقول ہے کہ کوئی ادمی نہیں ہوگامگر اللہ تعالی قیامت کے دن اس سے تنہائی میں بات کرے گا (یعنی بندہ لوگوں سے جدا ہوگا)۔ اللہ عزوجل ارشاد فرمائے گااے ابن ادم !کس چیز نے تجھے مجھ سے دھوکے میں ڈالا اے ابن ادم!تونے رسولوں کوکیاجواب دیااے ابن ادم! تونے اپنے علم پرکیا عمل کیا( حلیۃ الاولیاء ذکر الصحابۃ من المہاجرین عبد اللہ بن مسعود ۱ / ۱۸۰ الحدیث: ۴۱۲)