Surah Al Qasas Ayat 67 (28:67)
The Stories · Juz 20 · Makki
فَاَمَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مِنَ الْمُفْلِحِیْنَ 67
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو وہ جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھا کام کیا تو قریب ہے کہ وہ کامیاب ہونے والوں میں سے ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو وہ جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھا کام کیا قریب ہے کہ وہ راہ یاب ہو۔
Tafseer (Urdu)
{فاما من تاب و امن: تو وہ جس نے توبہ کی اور ایمان لایا۔} اس سے پہلی ایات میں عذاب پانے والے کفار کا حال بیان ہوا اور اب یہاں سے کفار کو دنیا میں توبہ کی ترغیب دی جا رہی ہے چنانچہ ارشاد فرمایا جس شخص نے دنیا میں شرک سے توبہ کرلی اور اللہ تعالی پر اور جو کچھ اس کی طرف سے نازل ہواہے اس پرایمان لے ایااوراس نے نیک کام کیے تو قریب ہے کہ وہ کامیاب ہونے والوں میں سے ہوگا۔( تفسیرکبیر القصص تحت الایۃ: ۶۷ ۹ / ۱۰ مدارک القصص تحت الایۃ: ۶۷ ص۸۷۷ ملتقطا)