Surah Al Qasas Ayat 68 (28:68)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ رَبُّكَ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ وَ یَخْتَارُؕ-مَا كَانَ لَهُمُ الْخِیَرَةُؕ-سُبْحٰنَ اللّٰهِ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ 68
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہارا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور (جو چاہتا ہے) پسند کرتاہے ۔ان (مشرکوں ) کا کچھ اختیار نہیں۔ الله ان کے شرک سے پاک اور بلندوبالا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہارا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور پسند فرماتا ہے ان کا کچھ اختیار نہیں پاکی اور برتری ہے الله کو اُن کے شرک سے۔
Tafseer (Urdu)
{و ربك یخلق ما یشآء و یختار: اور تمہارا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور پسند کرتا ہے۔} شان نزول: یہ آیت ان مشرکین کے جواب میں نازل ہوئی جنہوں نے کہا تھا کہ اللہ تعالی نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو نبوت کے لئے کیوں منتخب فرمایا ہے اور یہ قرآن مکہ اور طائف کے کسی بڑے شخص پر کیوں نہ اتارایہ کلام کرنے والا ولید بن مغیرہ تھا اور بڑے آدمی سے وہ اپنے آپ کو اور عروہ بن مسعود ثقفی کو مراد لیتا تھا۔ اس کے جواب میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ رسولوں کا بھیجنا ان لوگوں کے اختیار سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی مرضی سے ہے اپنی حکمت وہی جانتا ہے انہیں اس کی مرضی میں دخل دینے کی کیا مجال ہے۔( روح البیان القصص تحت الایۃ: ۶۸ ۶ / ۴۲۳ خازن القصص تحت الایۃ: ۶۸ ۳ / ۴۳۹ ملتقطا)