Surah Al Qasas Ayat 69 (28:69)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ رَبُّكَ یَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ 69
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تمہارا رب جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہارا رب جانتا ہے جو ان کے سینوں میں چھپا ہے اور جو ظاہر کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ربك یعلم: اور تمہارا رب جانتا ہے۔} ارشاد فرمایاکہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کا رب ان کے کفر اوران کی اپ سے عداوت کو جانتا ہے جسے یہ لوگ اپنے سینوں میں چھپائے ہوئے ہیں اور ان کی وہ باتیں بھی جانتا ہے جو یہ اپنی زبانوں سے ظاہر کرتے ہیں جیسے اپ کی نبوت پر اعتراض کرنا اور قران پاک کو جھٹلانا۔ (روح البیان القصص تحت الایۃ: ۶۹ ۶ / ۴۲۵ جلالین القصص تحت الایۃ: ۶۹ ص۳۳۳ ملتقطا)اور جب اللہ تعالی ان کے باطن اور ظاہر کو جانتا ہے تو وہی انہیں ان کی حرکتوں کی سزا دے گا۔