Surah Al Qasas Ayat 70 (28:70)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ هُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰى وَ الْاٰخِرَةِ٘-وَ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی الله ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ دنیا اور آخرت میں اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے الله کہ کوئی خدا نہیں اس کے سوا اسی کی تعریف ہے دنیا اور آخرت میں اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{و هو الله لا اله الا هو: اور وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ دنیا اور آخرت میں اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں کہ اس کے اولیاء د نیا میں بھی اس کی حمد کرتے ہیں اور آخرت میں بھی اس کی حمد سے لذت اٹھائیں گے اور ہر چیز میں اسی کا حکم فیصلہ اور قضاء نافذ و جاری ہے اور اے لوگو! قیامت کے دن اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے تو وہ تمہیں تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔( خازن القصصتحت الایۃ:۷۰ ۳ / ۴۳۹ جلالین القصصتحت الایۃ: ۷۰ ص۳۳۳ تفسیر سمرقندی القصص تحت الایۃ: ۷۰ ۲ / ۵۲۴ ملتقطا)