Surah Al Qasas Ayat 71 (28:71)
The Stories · Juz 20 · Makki
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ الَّیْلَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِضِیَآءٍؕ-اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ 71
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: بھلا دیکھو کہ اگر الله تم پر قیامت تک ہمیشہ رات ہی بنادے تو الله کے سوا کون دوسرا معبود ہے جو تمہارے پاس روشنی لائے گا تو کیا تم سنتے نہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر الله ہمیشہ تم پر قیامت تک رات رکھے تو الله کے سوا کون خدا ہے جو تمہیں روشنی لادے تو کیا تم سنتے نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قل ارءیتم: تم فرماؤ: بھلا دیکھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ مکہ والوں سے فرما دیں :تم مجھے اس بات کا جواب دو کہ اگر اللہ تعالی سورج کو طلوع ہونے سے روک کریا اسے بے نور کر کے تم پر قیامت تک ہمیشہ رات ہی رکھے اور دن نکالے ہی نہیں جس میں تم اپنی معاشی سرگرمیاں انجام دے سکو تو اللہ تعالی کے سوا کون دوسرا معبود ہے جو یہ قدرت رکھتا ہو کہ تمہارے پاس دن کی روشنی لے ائے تو کیا تم اس کلام کو ہوش کے کانوں سے سنتے نہیں اور اس میں غورو فکر نہیں کرتے تا کہ تم پر اللہ تعالی کی قدرت واضح ہو جائے اور تم شرک سے باز آکر ا س کی وحدانیت پر ایمان لے او ۔( روح البیان القصص تحت الایۃ: ۷۱ ۶ / ۴۲۶ جلالین القصص تحت الایۃ: ۷۱ ص۳۳۳ ملتقطا)