Surah Al Qasas Ayat 72 (28:72)
The Stories · Juz 20 · Makki
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِلَیْلٍ تَسْكُنُوْنَ فِیْهِؕ-اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ 72
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: بھلا دیکھو کہ اگر الله تم پرقیامت تک ہمیشہ دن ہی بنا دے تو الله کے سوا اورکون معبود ہے جو تمہارے پاس رات لے آئے جس میں تم آرام کرو تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر الله قیامت تک ہمیشہ دن رکھے تو الله کے سوا کون خدا ہے جو تمہیں رات لادے جس میں آرام کرو تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قل ارءیتم: تم فرماؤ: بھلا دیکھو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ مکہ والوں سے یہ بھی فرما دیں : تم مجھے یہ بتاو کہ اگر اللہ تعالی سورج کواسمان کے درمیان روک کر قیامت تک ہمیشہ دن ہی رکھے اور رات ہونے ہی نہ دے تو اللہ تعالی کے سوا اورکون معبود ہے جو یہ قدرت رکھتا ہو کہ وہ تمہارے پاس رات لے ائے جس میں تم آرام کرسکو اور دن میں جو کام اور محنت کی تھی اس کی تھکن دور کرسکو ۔ تو کیا تم دیکھتے نہیں کہ تم کتنی بڑی غلطی میں ہو جو اس کے ساتھ دوسروں کو شریک کرتے ہو اور تمہیں چاہئے کہ اپنی اس غلطی کا احساس کر کے ا س سے باز اجاو۔( جلالین القصص تحت الایۃ: ۷۲ ص۳۳۳ روح البیان القصص تحت الایۃ: ۷۲ ۶ / ۴۲۷ ملتقطا)