Surah Al Qasas Ayat 7 (28:7)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّ مُوْسٰۤى اَنْ اَرْضِعِیْهِۚ-فَاِذَا خِفْتِ عَلَیْهِ فَاَلْقِیْهِ فِی الْیَمِّ وَ لَا تَخَافِیْ وَ لَا تَحْزَنِیْۚ-اِنَّا رَآدُّوْهُ اِلَیْكِ وَ جَاعِلُوْهُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے موسیٰ کی ماں کو اِلہام فرمایا کہ اسے دودھ پلا پھر جب تجھے اس پر خوف ہو تو اسے دریا میں ڈال دے اور خوف نہ کر اور غم نہ کر ،بیشک ہم اسے تیری طرف پھیر لائیں گے اور اسے رسولوں میں سے بنائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے موسیٰ کی ماں کو الہام فرمایا کہ اسے دودھ پلا پھر جب تجھے اس سے اندیشہ ہو تو اسے دریا میں ڈال دے اور نہ ڈر اور نہ غم کر بیشک ہم اسے تیری طرف پھیر لائیں گے اور اسے رسول بنائیں گے ۔
Tafseer (Urdu)
{و اوحینا الى ام موسى: اور ہم نے موسی کی ماں کو الہام فرمایا۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی والدہ کا نام یوحانذ ہے اورآپ لاوی بن یعقوب کی نسل سے ہیں ۔ اللہ تعالی نے انہیں خواب یا فرشتے کے ذریعے یا ان کے دل میں یہ بات ڈال کر الہام فرمایا کہ تم حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو دودھ پلاوپھر جب تجھے اس پر خوف ہو کہ ہمسائے واقف ہو گئے ہیں وہ شکایت کریں گے اور فرعون اس فرزند ارجمند کو قتل کرنے کے درپے ہو جائے گا تو بے خوف و خطراسے مصر کے دریا نیل میں ڈال دے اوراس کے غرق ہوجانے اور ہلاک ہوجانے کا اندیشہ اور اس کی جدائی کا غم نہ کر بیشک ہم اسے تیری طرف پھیر لائیں گے اور اسے رسولوں میں سے بنائیں گے ۔چنانچہ اپ رضی اللہ تعالی عنہا چند روز حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو دودھ پلاتی رہیں اس عرصے میں نہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام روتے تھے نہ ان کی گود میں کوئی حرکت کرتے تھے اورنہ آپ کی بہن کے سوا اور کسی کو آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت کی اطلاع تھی اور جب آپ کو فرعون کی طرف سے اندیشہ ہوا تو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کوایک صندوق میں رکھ کر جو خاص طور پر اس مقصد کے لئے بنایا گیا تھارات کے وقت دریائے نیل میں بہا دیا ۔( خازن القصص تحت الایۃ: ۷ ۳ / ۴۲۳ مدارک القصص تحت الایۃ: ۷ ص۸۶۱ جلالین القصص تحت الایۃ: ۷ ص ۳۲۶ ملتقطا) اللہ تعالی کے اولیاء کو بھی غیب کا علم عطا ہوتا ہے: اس سے معلو م ہوا کہ حضرت یو حانذ رضی اللہ تعالی عنہا کو حسب ذیل باتیں بتائی گئی تھیں (1)… حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام ابھی وفات نہ پائیں گے ۔ (2)…حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی پرورش وہ خود کریں گی۔ (3)…حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام رسول بنائے جائیں گے۔ یہ سب مستقبل کی خبریں غیب کے علوم میں سے ہیں اوراس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کے اولیاء کو بھی غیب کا علم عطا ہوتا ہے۔