Surah Al Qasas Ayat 8 (28:8)
The Stories · Juz 20 · Makki
فَالْتَقَطَهٗۤ اٰلُ فِرْعَوْنَ لِیَكُوْنَ لَهُمْ عَدُوًّا وَّ حَزَنًاؕ-اِنَّ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ وَ جُنُوْدَهُمَا كَانُوْا خٰطِـٕیْنَ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اسے فرعون کے گھر والوں نے اٹھالیا تاکہ وہ ان کیلئے دشمن اور غم بنے، بیشک فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر خطا کار تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اسے اٹھالیا فرعون کے گھر والوں نے کہ وہ ان کا دشمن اور ان پر غم ہو بیشک فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر خطا کار تھے۔
Tafseer (Urdu)
{فالتقطه ال فرعون: تو اسے فرعون کے گھر والوں نے اٹھالیا۔} یعنی جس رات حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی والدہ نے اپ کو دریا میں ڈالا اس کی صبح کو فرعون کے گھر والوں نے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کے صندوق کو دریا ئے نیل سے اپنے محل میں انے والی نہر سے اٹھا لیا اور اس صندوق کو فرعون کے سامنے رکھا جب اسے کھولا گیا تو اس میں سے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام برآمد ہوئے جو اپنے انگوٹھے سے دودھ چوس رہے تھے ۔فرعون کے گھر والوں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو اٹھایا۔ (اٹھانے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ حضرت موسی علیہ السلام ان کیلئے دشمن اور غم کا باعث بنیں لیکن اس اٹھانے کا انجام و نتیجہ یہ بنا۔ عربی زبان میں ایت میں مذکور ’’لام‘‘ کو ’’لام عاقبت‘‘ کہتے ہیں ۔) فرعون اس کا وزیر ہامان اور ان کے لشکر نافرمان تھے تو اللہ تعالی نے انہیں یہ سزا دی کہ انہیں ہلاک کرنے والے دشمن کی انہی سے پر ورش کرائی۔( جلالین القصص تحت الایۃ: ۸ ص۳۲۶ مدارک القصص تحت الایۃ: ۸ ص۸۶۲ ملتقطا)