Surah Al Qasas Ayat 74 (28:74)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ 74
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یاد کروجس دن ( الله) انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا: کہاں ہیں میرے وہ شریک جنہیں تم (میرا شریک) سمجھتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جو تم بکتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم ینادیهم: اور یاد کروجس دن انہیں ندا کرے گا۔} یہاں سے مشرکین کا اخروی حال بیان کیا جا رہا ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ و ہ دن یاد کریں جس دن اللہ تعالی ان مشرکوں کو ندا کرے گا تو فرمائے گا:اے مشرکو!جنہیں تم دنیا میں میرا شریک سمجھتے تھے وہ کہاں ہیں تاکہ اج کے دن وہ تمہیں نجات دیں اور عذاب سے تمہیں چھٹکارا دلائیں ۔یہ ندا سن کر کفار کے غم میں اورا ضافہ ہو جائے گا۔( تفسیرکبیر القصص تحت الایۃ: ۷۴ ۹ / ۱۳ تفسیرطبری القصص تحت الایۃ: ۷۴ ۱۰ / ۹۸ ملتقطا)