Surah Al Qasas Ayat 75 (28:75)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ نَزَعْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا فَقُلْنَا هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوْۤا اَنَّ الْحَقَّ لِلّٰهِ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ 75
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال لیں گے پھر فرمائیں گے : اپنی دلیل لاؤ تو وہ جان لیں گے کہ حق الله ہی کیلئے ہے اور ان سے ان کی بنائی ہوئی جھوٹی باتیں گم ہوجائیں گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہر گروہ میں سے ہم ایک گواہ نکال کر فرمائیں گے اپنی دلیل لاؤ تو جان لیں گے کہ حق الله کا ہے اور ان سے کھوئی جائیں گی جو بناوٹیں کرتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و نزعنا من كل امة شهیدا: اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال لیں گے۔} یعنی اللہ تعالی قیامت کے دن ہر امت میں سے ایک گواہ نکال کر لائے گا جو کہ اس امت کے رسول ہوں گے اور وہ اپنی اپنی امتوں پراس بات کی گواہی دیں گے کہ انہوں نے ان لوگوں تک اللہ تعالی کے پیغام پہنچائے اور انہیں نصیحتیں کیں ۔ پھر اللہ تعالی ہر امت سے ارشاد فرمائے گا: دنیا میں شرک اور رسولوں کی مخالفت کرناجو تمہارا شیوہ تھا اس کے صحیح ہونے پر تمہارے پاس جو دلیل ہے وہ پیش کرو۔ تواس دن وہ جان لیں گے کہ الہ اور معبود ہونے کا حق صرف اللہ تعالی ہی کیلئے ہے اور اس میں اللہ تعالی کا کوئی شریک نہیں اوردنیا میں جو وہ اللہ تعالی کے ساتھ شریک ٹھہرا کر اور ان شریکوں کو اپنی شفاعت کرنے والا بتا کر جھوٹی باتیں بناتے تھے ان کی یہ سب باتیں ضائع ہو جائیں گی۔(مدارک القصص تحت الایۃ: ۷۵ ص۸۷۹ جلالین القصص تحت الایۃ: ۷۵ ص۳۳۳ ملتقطا)