Surah Al Qasas Ayat 84 (28:84)
The Stories · Juz 20 · Makki
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَاۚ-وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزَى الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو نیکی لائے گااس کے لیے اس سے بہتربدلہ ہے اور جو برائی لائے توبراکام کرنے والوں کو اتنا ہی بدلہ دیا جائے گا جتنا وہ کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر ہے اور جو بدی لائے تو بدکام والوں کو بدلہ نہ ملے گا مگر جتنا کیا تھا۔
Tafseer (Urdu)
{من جآء بالحسنة فله خیر منها: جو نیکی لائے گااس کے لیے اس سے بہتربدلہ ہے۔} یعنی قیامت کے دن جو شخص ایمان اور نیک اعمال لے کر بارگاہ الہی میں حاضر ہو گا تو اس کے لئے اس نیکی سے بہتر بدلہ ہے کہ اسے ایک نیکی کا ثواب کم ازکم دس گنا ملے گا اور زیادہ کی کوئی حد نہیں پھر یہ ملنے والا ثواب دائمی ہے کبھی فنا نہ ہو گا اور یہ ثواب اس کے خیال و گمان سے بالا تر ہو گا اور جو برے اعمال لے کرحاضر ہو گا تو براکام کرنے والوں کو اتنا ہی بدلہ دیا جائے گا جتنا وہ کرتےتھے اور اللہ تعالی کے فضل و رحمت سے اسے اس کے گناہوں کے مطابق ہی سز املے گی اس میں اضافہ نہ ہو گا۔( روح البیان القصص تحت الایۃ: ۸۴ ۶ / ۴۳۹)