Surah Al Qasas Ayat 88 (28:88)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ لَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۘ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۫-كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗؕ-لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠ ٝ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور الله کے ساتھ دوسرے خدا کی عبادت نہ کر ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کی ذات کے سوا ہر چیز فانی ہے ، اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور الله کے ساتھ دوسرے خدا کو نہ پوج اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہر چیز فانی ہے سوا اس کی ذات کے اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تدع مع الله الها اخر: اور اللہ کے ساتھ دوسرے خدا کی عبادت نہ کر۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس طرح اپ پہلے بھی اللہ تعالی کی ہی عبادت کر رہے تھے اسی طرح ائندہ بھی کرتے رہیں اور اسی پر قائم رہیں کیونکہ اللہ تعالی کے سوا اور کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور اس کے معبود ہونے کی ایک دلیل یہ ہے کہ اس کی ذات کے سوا ہر چیز فانی بالذات ہےدوسری دلیل یہ ہے کہ مخلوق کے درمیان اسی کا حکم نافذ ہے اور تیسری دلیل یہ ہے کہ اخرت میں اسی کی طرف تمام لوگ پھیرے جائیں گے اور وہی اعمال کی جزا دے گا۔یہاں بھی یہ ممکن ہے کہ بظاہر خطاب رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ہو اور سنایا امت کو جا رہاہو۔