Surah Al Qasas Ayat 87 (28:87)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ لَا یَصُدُّنَّكَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَیْكَ وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ 87
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہرگز وہ تمہیں الله کی آیتوں سے نہ روکیں اس کے بعد کہ وہ تمہاری طرف نازل کی جاچکی ہیں اور اپنے رب کی طرف بلاؤ اور ہرگز شرک والوں میں سے نہ ہونا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہرگز وہ تمہیں الله کی آیتوں سے نہ روکیں بعد اس کے کہ وہ تمہاری طرف اتاری گئیں اور اپنے رب کی طرف بلاؤ اور ہرگز شرک والوں میں نہ ہونا۔
Tafseer (Urdu)
{و لا یصدنك عن ایت الله: اور ہرگز وہ تمہیں اللہ کی آیتوں سے نہ روکیں ۔} ارشاد فرمایاکہ جب اللہ تعالی کی ایتیں تمہاری طرف نازل ہو چکی ہیں تو اس کے بعد ہر گزتم قران مجید کے معاملے میں کفار کی گمراہ کن باتوں کی طرف توجہ نہ کرنا اور انہیں ٹھکرا دینا اور تم مخلوق کو اللہ تعالی کی وحدانیت پر ایمان لانے اور اس کی عبادت کرنے کی دعوت دو اور ہرگز شرک کرنے والوں کی مدد اور موافقت کر کے ان میں سے نہ ہونا۔حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ یہ خطاب ظاہر میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو ہے اوراس سے مراد مومنین ہیں ۔( جلالین القصص تحت الایۃ: ۸۷ ص۳۳۴ خازن القصص تحت الایۃ: ۸۷ ۳ / ۴۴۴ ملتقطا)