Surah Al Ankabut Ayat 17 (29:17)
The Spider · Juz 20 · Makki
اِنَّمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْثَانًا وَّ تَخْلُقُوْنَ اِفْكًاؕ-اِنَّ الَّذِیْنَ تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَمْلِكُوْنَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْهُ وَ اشْكُرُوْا لَهٗؕ-اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم تو الله کے سوا بتوں کو پوجتے ہو اور نرا جھوٹ گھڑتے ہو۔بیشک جن کی تم الله کے سوا عبادت کرتے ہو وہ تمہارے لئے روزی کے کچھ مالک نہیں تو تم الله کے پاس رزق ڈھونڈواور اس کی عبادت کرو اور اس کے شکر گزار بنو ، اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم تو الله کے سوا بتوں کو پوجتے ہو اور نرا جھوٹ گھڑھتے ہو بے شک وہ جنہیں تم الله کے سوا پوجتے ہو تمہاری روزی کے کچھ مالک نہیں تو الله کے پاس رزق ڈھونڈو اور اس کی بندگی کرو اور اس کا احسان مانوتمہیں اسی کی طرف پھرنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{انما تعبدون من دون الله اوثانا: تم تو اللہ کے سوا بتوں کو پوجتے ہو۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے فرمایا ’’تم تو اللہ تعالی کی عبادت کرنے کی بجائے بتوں کو پوجتے ہو اور بتوں کو اللہ تعالی کا شریک کہہ کر نرا جھوٹ گھڑتے ہو۔بے شک تم اللہ تعالی کی بجائے جن کی عبادت کرتے ہو وہ تمہیں رزق دینے کی کچھ بھی قدرت نہیں رکھتے تو تم اللہ تعالی سے اپنا رزق طلب کرو کیونکہ وہی رزق دینے والا اور ہر ایک تک اس کی روزی پہنچانے کی قدرت رکھنے والا ہے اور صرف اسی کی عبادت کرو کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود ہونے کا مستحق نہیں اور اس کے شکرگزار بنو کیونکہ وہی تمہیں رزق عطا فرما کر تم پر احسان فرماتا ہے اور یاد رکھو کہ اخرت میں اسی کی طرف تم دوبارہ زندہ کر کے لوٹائے جاو گے ا س لئے اللہ تعالی کی عبادت اور اس کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کر کے قیامت کے دن اللہ تعالی سے ملاقات کی تیار ی کرو اور اگر تم مجھے جھٹلاؤگے اور میری بات نہ مانو گے تو اس سے میرا کوئی نقصان نہیں میں نے راہ دکھا دی اورمعجزات پیش کر دیئے جس سے میرا فرض ادا ہو گیا اس پر بھی اگر تم نہ مانو تو تم سے پہلے کتنے ہی گروہ اپنے انبیاء اور رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلا چکے ہیں جیسے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم اور عاد و ثمود وغیرہ ان کے جھٹلانے کا انجام یہی ہوا کہ اللہ تعالی نے انہیں ہلاک کر دیا اور اگر تم بھی اسی روش پر قائم رہے تو تمہارا انجام بھی انہی جیساہو گا۔( خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۱۷-۱۸ ۳ / ۴۴۷-۴۴۸ مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۱۷-۱۸ ص۸۸۸ روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۱۷-۱۸ ۶ / ۴۵۷ ملتقطا)