Surah Al Ankabut Ayat 16 (29:16)
The Spider · Juz 20 · Makki
وَ اِبْرٰهِیْمَ اِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ابراہیم کو (یاد کرو) جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا: الله کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ابراہیم کو جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کہ الله کو پوجو اور اس سے ڈرو اس میں تمہارا بھلا ہے اگر تم جانتے۔
Tafseer (Urdu)
{و ابرهیم: اور ابراہیم کو۔} یہاں سے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دینے کے لئے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو یاد کریں جنہیں ہم نے اپ سے پہلے رسول بنا کر بھیجا تھاجب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم صرف اللہ تعالی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے کے معاملے میں اس سے ڈرو اگر تم اچھے اور برے میں تمیز کرنا جانتے ہو تو سن لو!یہ عبادت اور ڈرنا تمہارے لئے اس کفر سے بہتر ہے جسے تم اختیار کئے ہوئے ہو اور اپنے گمان میں اسے صحیح سمجھ رہے ہو۔( روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۱۶ ۶ / ۴۵۷)