Surah Al Ankabut Ayat 15 (29:15)
The Spider · Juz 20 · Makki
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ وَ جَعَلْنٰهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے نوح اور کشتی والوں کوبچالیا اور اس کشتی کو سارے جہانوں کے لیے نشانی بنادیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے اُسے اور کشتی والوں کو بچالیا اور اس کشتی کو سارے جہاں کے لیے نشانی کیا۔
Tafseer (Urdu)
{فانجینه و اصحب السفینة: تو ہم نے نوح اور کشتی والوں کوبچالیا۔} ارشاد فرمایاکہ جب حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر طوفان کا عذاب ایا تو ہم نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام اور ان لوگوں کو ڈوبنے سے بچا لیا جو کشتی میں اپ کے ساتھ سوار تھے اور اس کشتی کو ہم نے سارے جہاں کے لیے اللہ تعالی کی قدرت پر دلالت کرنے والی نشانی بنادیا تاکہ اس سے وہ اللہ تعالی کی قدرت پر استدلال کرسکیں ۔کہا گیا ہے کہ یہ کشتی طویل عرصے تک جودی پہاڑ پر باقی رہی۔( روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۱۵ ۶ / ۴۵۶ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۱۵ ۳ / ۴۴۷ ملتقطا)