Surah Al Ankabut Ayat 19 (29:19)
The Spider · Juz 20 · Makki
اَوَ لَمْ یَرَوْا كَیْفَ یُبْدِئُ اللّٰهُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗؕ-اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ الله پیدا کرنے کی ابتداء کیسے کرتا ہے؟پھروہ اسے دوبارہ بنائے گابیشک یہ الله پر بہت آسان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کیا انہوں نے نہ دیکھا اللہ کیونکر خلق کی ابتدا فرماتا ہے پھر اُسے دوبارہ بنائے گا بیشک یہ الله کو آسان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{او لم یروا: اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا۔} ممکن ہے کہ اس ایت سے لے کر ایت نمبر23تک کا کلام حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے بارے میں ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان کرنے کے دوران ان ایات میں کفار مکہ کو نصیحت کی گئی اور اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرایا گیا ہو۔اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا ان کافروں نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالی پیدا کرنے کی ابتداء کیسے کرتا ہے کہ پہلے انسان کو نطفہ بناتا ہےپھر جمے ہوئے خون کی صورت دیتا ہےپھر گوشت کا ٹکڑا بناتا ہے اس طرح درجہ بدرجہ اس کی تخلیق کو مکمل کرتا ہے پھر اخرت میں دوبارہ زندہ کئے جانے کے وقت اللہ تعالی اسے دوبارہ بنائے گابیشک پہلی بار پیدا کرنا اور مرنے کے بعد پھر دوبارہ بنانا اللہ تعالی پر بہت آسان ہے۔( خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۱۹ ۳ / ۴۴۸)