Surah Al Ankabut Ayat 20 (29:20)
The Spider · Juz 20 · Makki
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ ثُمَّ اللّٰهُ یُنْشِئُ النَّشْاَةَ الْاٰخِرَةَؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ :زمین میں چل کر دیکھوکہ الله نے پہلے کیسے بنایا؟ پھر الله دوسری مرتبہ پیدا فرمائے گا۔ بیشک الله ہر شے پر قادر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ زمین میں سفر کرکے دیکھو الله کیونکر پہلے بناتا ہے پھر الله دوسری اُٹھان اُٹھاتا ہے بیشک الله سب کچھ کرسکتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل سیروا فی الارض: تم فرماؤ :زمین میں چل کر دیکھو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یا اے حضرت ابراہیم! علیہ الصلوۃ والسلام اپ کافروں سے فرما دیں :تم زمین میں چل کر سابقہ قوموں کے شہروں اور اثار کو دیکھوکہ اللہ تعالی مخلوق کو پہلے کیسے بناتاپھر موت دیتا ہے تاکہ تم مشاہدہ کر کے اللہ تعالی کی فطرت کے عجائبات کی معرفت حاصل کر سکو نیزجب یہ معلوم ہے کہ پہلی مرتبہ اللہ تعالی ہی نے پیدا کیا تو معلوم ہو گیا کہ اس خالق کا مخلوق کو موت دینے کے بعد دوبارہ پیدا کرنا کچھ بھی دشوار نہیں کیونکہ اللہ تعالی ہر شے پر قادر ہے تو وہ پہلی بار پیدا کرنے اور دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔( مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۲۰ ص۸۸۹ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۲۰ ۳ / ۴۴۸ ملتقطا) اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کی معرفت حاصل کرنے کیلئے ا س کی قدرت کے نظاروں جیسے دریاوں پہاڑوں اور زمین کے دیگر عجائبات کی سیر کرنا بھی عبادت ہے۔