Surah Al Ankabut Ayat 21 (29:21)
The Spider · Juz 20 · Makki
یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْحَمُ مَنْ یَّشَآءُۚ-وَ اِلَیْهِ تُقْلَبُوْنَ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے رحم فرماتا ہے اور تم اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعذاب دیتا ہے جسے چاہے اور رحم فرماتا ہے جس پر چاہے اور تمہیں اسی کی طرف پھرنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یعذب من یشآء: وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے۔} یعنی اللہ تعالی اپنے عدل کی وجہ سے جسے چاہے عذاب دیتا ہے اوراپنے فضل کی بناء پرجسے چاہتاہے بخش دیتا ہے اور اے لوگو!تم قیامت کے دن اسی کی طرف پلٹائے جاو گے تو وہ تمہیں تمہارے اعمال کے حساب سے سزا یا جزا جو چاہے دے گا۔( خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۲۱ ۳ / ۴۴۸ روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۲۱ ۶ / ۴۵۹ ملتقطا) {و ما انتم بمعجزین فی الارض: اور نہ تم زمین میں (ہمیں ) عاجز کرنے والے ہو۔} اس کاایک معنی یہ ہے کہ اے کافرو! نہ تم زمین میں اپنے رب عزوجل کو عاجز کرنے والے ہو اور نہ آسمان میں الغرض اس سے بچنے اور بھاگنے کی کہیں کوئی جگہ نہیں ۔دوسرا معنی یہ ہے کہ نہ زمین والے اللہ تعالی کے حکم اورقضا سے کہیں بھاگ سکتے ہیں اور نہ آسمان والے ایسا کر سکتے ہیں ۔( مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۲۲ ص۸۸۹ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۲۲ ۳ / ۴۴۸ ملتقطا) {و ما لكم من دون الله من ولی و لا نصیر: اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی کام بنانے والاہے اور نہ مددگار۔} اس ایت اور اس جیسی دیگر ایتوں میں خطاب کفار سے ہوتا ہے کہ اے کافرو!تمہارے لئے اللہ تعالی کے سوا نہ کوئی کام بنانے والا ہے اور نہ کوئی مددگار جو تمہیں اللہ تعالی کے عذاب سے بچا سکے یاایسی ایات میں یہ مراد ہوتا ہے کہ اے لوگو! تمہارا کوئی ایسا حمایتی یا مدد گار نہیں جو اللہ تعالی کے مقابلے میں تمہاری حمایت اور مدد کر سکے۔ ایمان والوں کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے بہت سے مددگار ہیں جو اللہ تعالی کی اجازت اور عطا سے ان کی مدد اور شفاعت فرماتے ہیں ۔